مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کف حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان اول نائب صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان سربراہ ملا اختر منصور ہلاک ہو چکا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ روز اول نائب صدر کے ترجمان سلطان فیضی نے کہا تھا کہ ملا اختر منصور کے بارے میں معلومات اکھٹی کر رہے ہیں اور کوشش کی جاری ہے کہ جلد از جلد یہ واضح ہو کہ ملا منصور زندہ ہے یا ہلاک ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان رہنما گزشتہ دنوں ہونے والی ایک جھڑپ میں شدید زخمی ہوگیا تھا، تاہم طالبان نے ملا منصور کے بارے میں تمام تر خبروں کو مسترد کر دیا ہے، ملا منصور کو ملا عمر کے انتقال کے بعد طالبان کا سربراہ بنایا گیا تھا۔
افغان اول نائب صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ طالبان سربراہ ملا اختر منصور ہلاک ہو چکا ہے۔
News ID 1860047
آپ کا تبصرہ